ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شہاب الدین 11سال بعد جیل سے باہر، نتیش کمارکوبنایانشانہ،لالویادوکوبتایااپنالیڈر

شہاب الدین 11سال بعد جیل سے باہر، نتیش کمارکوبنایانشانہ،لالویادوکوبتایااپنالیڈر

Sat, 10 Sep 2016 19:13:59  SO Admin   S.O. News Service

 

بھاگلپور10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے دبنگ لیڈرمحمد شہاب الدین آج شاہی انداز میں اپنے حامیوں اور آر جے ڈی کے کارکنوں کے پختہ استقبال کے درمیان 11سال بعد جیل سے باہر آئے۔انہوں نے پارٹی صدر لالو پرساد کی تعریف کی لیکن صاف کیا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کے درمیان کبھی اچھے تعلقات نہیں رہے ہیں۔سیوان سے چار بعد ممبر پارلیمنٹ رہے لیڈر نے کہاکہ میرے لیے لالو پرساد لیڈر ہیں اور نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہیں۔وہ آج بھاگلپور جیل سے باہر نکلے اور تقریباََ تین سوحامیوں کے قافلے کے ساتھ سیوان روانہ ہو گئے ۔آر جے ڈی کے قومی کمیٹی کے رکن شہاب الدین کو آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد کا قریبی سمجھاجاتا ہے۔نتیش کمار کے 2005میں اقتدار میں آنے کے بعد شہاب الدین کے خلاف کئی زیر التواکیسز دوبارہ کھولے گئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ جیل بھیجنا اور رہا کرنا عدالت کے عمل اور اس کا کام ہے۔عدالت نے جیل بھیجا اور اسی نے ہی انہیں رہا کیا ہے۔سال 2014میں سیوان میں دو سگے بھائیوں پر تیزاب ڈال کر ان کی جان لینے کے معاملے کے ایک گواہ کے قتل میں ملزم شہاب الدین کو بدھ کو پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل جانے پر ان کی رہائی ممکن ہو سکی ہے۔ان کو تقریباََ 12دیگر معاملات میں پہلے ضمانت مل چکی ہے۔بھاگلپور سے راشٹریہ جنتا دل کے لوک سبھا رکن شیلیش کمار عرف بلو منڈل نے یہاں جہانگیر چوک پر شہاب الدین کر استقبال کیا۔ضلع کے نوگھچیا میں دیگرحامیوں نے ان کا استقبال کیا۔شہاب الدین نے کہا کہ ان کیلئے لالو پرساد لیڈرہیں۔ہم سب ان کے پیچھے پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔نتیش کمار وزیراعلیٰ ہیں لیکن قومی لیڈرنہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے تیش کمار کے ساتھ کبھی بھی اچھے تعلقات نہیں رہے ہیں۔جب نامہ نگاروں نے پوچھا کہ طویل عرصے تک جیل میں رہنے سے کیا انہیں سیاسی طور پر کوئی نقصان ہوا ہے تو شہاب الدین نے کہاکہ تھوڑا نقصان ہوا ہے۔شہاب الدین کی بیوی حنا شہاب 2014میں سیوان سے گزشتہ لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے اوم پرکاش یادو سے ہار گئی تھیں۔جب شہاب الدین سے پوچھا گیا کہ جیل میں وقت کس طرح گزارا تو راشٹریہ جنتا دل کے رہنما نے کہا کہ انہیں کتاب پڑھنے کا شوق ہے۔انہوں نے کہاکہ میں جیل سے چار کارٹون لے کر جا رہا ہوں جس میں دوکتابوں سے بھرے پڑے ہیں جو میں نے وہاں رہنے کے دوران پڑھیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کے اس الزام پر کہ ریاست کی موجودہ مہاگٹھ بندھن حکومت نے ان کی رہائی کی راہ ہموار کی ہے، شہاب الدین نے کہا کہ انہیں سنجیدگی نہیں لیا جانا چاہئے۔

Share: